خبروں کے مطابق ترال میں فوج سی آر پی ایف اور اونتی پورہ پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران پولیس نے جنگجوﺅں کی صف میں شامل ہونے کا منصوبہ بنانے والے 6 نوجوان کو حراست میں لیا ہے، اس کے علاوہ پولیس نے دعوی کیا ہے انہوں نے جیش محمد سے وابستہ7معاونین کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے پولیس اسٹیشن ترال میں پریس کانفرنس میں بتایاکہ اونتی پورہ پولیس، فوج کے 42RR،اور130بٹالین سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کاروائی میں 6 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا جو عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے جارہے تھے، جبکہ جیش محمد جنگجوﺅں تنظیم کے ایک ماڈیول کو بھی تباہ کیا گیا۔'
پولیس نے بتایا جن نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں عاقب دھوبی ساکن ترال، مظفر احمد زرگر ساکن ترال پائین، صیف اللہ شاہ ساکن تکیہ گلاب باغ، لیاقت احمد کھانڈے ساکن املر، صہب احمد بٹ، ساکن چرسو اونتی پورہ، بلال احمد زبوترال بالا شامل ہے۔'
ایس ایس پی نے بتایا مزکورہ نوجوانوں نے عسکریت پسندوں کے صف میں شامل ہونے کا منصوبہ بنایا تھا جس کو ناکام بنادیا گیا ہے۔'
انہوں نے مزید بتایاکہ گرفتار نوجوان مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مقیم جنگجوﺅں کمانڈروں سے رابطے میں تھے۔ گرفتاری کے بعد ان سے تفتیشی مواد بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا۔