جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ پاٹی Jammu and Kashmir Nationalist People's Front Party نے آج پارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر ایک ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی ضلع پلوامہ کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر اضلاع سے بھی نکالی گئی جو سرینگر کی شیر کشمیر پارک میں ختم ہوگی۔ NPF Party Celebrates Foundation Day
ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت جبکہ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں بھی موجود رہے ریلی میں وادی کے تمام اضلاع کے رہنماوں نے شرکت کی۔جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ پاٹی آج کے دن ہی وجود میں آئی تھی جبکہ کہ پارٹی میں کسی بھی دوسرے سیاسی جماعت کے لیڈروں کو جگہ نہیں دی جارہی ہے اور اس پارٹی کے ساتھ زیا Foundation Day of a Political Party دہ سے زیادہ نوجوانوں کو منسلک کیا جارہا ہے تاکہ وادی کے نوجوان مین اسٹریم میں شامل ہوکر ملک کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے۔
اس ضمن میں ضلع پلوامہ سے سب سے بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور سو کے قریب گاڑیاں ریلی میں شامل تھے۔ NPF Foundation Day Celebrates in Pulwama
اس موقع پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری عاشق حسین نے پارٹی کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لئے کام کریں۔ عاشق حسین نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد ہے کہ وادی کے لوگوں کو پارٹی کے بارے میں آگاہ کرنا تاکہ وادی کے زیادہ سے زیادہ لوگوں اس پارٹی میں شامل ہوں ۔انہوں نے کہا کہ یہ واحد پارٹی ہے جہاں پر دوسرے جماعتوں کے سیاست دانوں کےلیے جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی سیاسی جماعت اس وقت وادی میں سرگرم ہے انہوں نے کشمیر کے لوگوں کے جذبات کو مجروح کیا ۔ تاہم ہماری سیاسی جماعت واحد جماعت ہے جو نوجوانوں کو مین اسٹریم میں لانے کے لئے کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کا منشور ہے کہ جموں وکشمیر کرپشن سے ,تشدد سے پاک ہوجائے جس کے لئے نوجوانوں کا ساتھ ضروری ہے۔