ETV Bharat / state

دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں استاد گرفتار - پوسٹر چسپاں کرنے والے شخص کو گرفتار

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر پولیس نے دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں نجی اسکول کے ایک استاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں استاد گرفتار

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 9:01 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں ایک ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ ٹیچر نے کاکا پورہ کے کئی علاقوں میں دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرکے مقامی لوگوں کو دھمکانے کی کوشش کی ہیں، پولیس کے مطابق تحقيقات کے دوران مذکورہ استاد کے ملوث ہونے پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

اس سے قبل پولیس اسٹیشن کاکاپورہ کو پوسٹرز کے ذریعے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو دھمکی دینے کے سلسلے میں مقامی لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھی۔

دھمکی آمیز پوسٹرز کے بعد مقامی لوگوں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی تھی۔ وہیں اس ضمن میں کاکاپورہ پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر نمبر 69/2020 درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی تھی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سلسلے میں انہوں نے پوسٹر چسپاں کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت پولیس نے مزمل احمد ڈار ساکن گنڈی باغ کاکاپورہ کے طور پر کی ہے۔

کاکاپورہ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.