پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کی کشمیر یونیورسٹی کے گاندھی بھون میں آج قومی سطح کا یک روزہ سمینار بعنوان موسمیاتی خدمات کے لیے زمینی مشاہدات منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام پروفیسر شکیل احمد رومشو، وائس چانسلر، اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی اونتی پورہ نے نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر، اسرو، حیدرآباد کے اشتراک سے کیا تھا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر نیلوفر خان (وائس چانسلر، کشمیر یونیورسٹی) اور پروفیسر پرکاش چوہان، (ڈائریکٹر، این آر ایس سی، اسرو) اور پروفیسر رویندر ناتھ (وائس چانسلر، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر) تھے۔ اسلامی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کشمیر یونیورسٹی اور سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے سینئر فیکلٹی ممبران اور کئی قومی اداروں کے اسکالرز اور سائنسدانوں نے بھی شرکت کی۔ IUST، IIRS، NRSC، ISRO، NCPOR اور IMD (کشمیر) کے کئی ماہرین نے ورکشاپ کے دوران لیکچر دیا۔ اور موضوع کے حوالے سے مقالات پیش کیے اور اس اہم کانفرنس کی ضرورت اور مقاصد بیان کیے گئے۔
مزید پڑھیں: Lithium Reserves in JK جموں و کشمیر میں دریافت لیتھیم کے ذخائر کی دسمبر تک ہوگی نیلامی
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروفیسر شکیل احمد رومشو نے بتایا کہ اس کانفرنس میں ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے اسکالرز اور سائنسدانوں نے شرکت کی اور موضوع کے حوالے سے اپنا موقف بیان کیا ہے، پروفیسر شکیل احمد رومشو نے بتایا کہ گیارہ مئ کو اس حوالے سے ایک بڑی کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ اسلامک یونیورسٹی میں آئے روز مختلف موضوعات کو لیکر پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔