فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم کے بعد ضلع پلوامہ اور شوپیان میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت اعجاز رسول (متریگام، پلوامہ)، زبیر احمد (ترکوانگام، شوپیاں) اور اطہر مشتاق (بیلو، پلوامہ) کے طور پر ہوئی ہے۔
وہیں سرینگر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی اس جھڑپ کے بعد ان کے اہل خانہ احتجاج کررہے ہیں۔
اعجاز رسول کے اہل خانہ نے متریگام میں احتجاج کیا۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ ان کی لاش اہل خانہ کو دی جائے تاکہ ان کی آخری رسومات روایتی طور پر ادا کی جا سکے۔