ETV Bharat / state

ترال میں اسلحہ چھننے کے معاملے میں تحقیقات کا حکم

پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس بات کو لیکر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کس طریقے سے پوچھ گچھ کے دوران ایک سابق عسکریت پسند نے ایس او جی اہلکار سے بندوق چھینی اور بعد ازاں ایک اہلکار کو زخمی کر دیا۔

ترال میں اسلحہ چھننے کے معاملے میں تحقیقات کا حکم
ترال میں اسلحہ چھننے کے معاملے میں تحقیقات کا حکم
author img

By

Published : Jun 3, 2021, 7:11 PM IST

جنوبی کشمیر کے ترال قصبے میں گزشتہ روز ایس او جی کیمپ میں ایک زیر حراست قیدی کی جانب سے اسلحہ چھیننے کے واقعہ کے متعلق پولیس نے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

ترال میں اسلحہ چھننے کے معاملے میں تحقیقات کا حکم

معلوم ہوا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس بات کو لیکر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کس طریقے سے پوچھ گچھ کے دوران ایک سابق عسکریت پسند نے ایس او جی اہلکار سے بندوق چھینی اور بعد ازاں ایک اہلکار کو زخمی کر دیا، جسکی شناخت امجد خان کے بطور کی گئی ہے۔

کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ چھیننے کے واقعہ کی تحقیقات پندرہ روز میں مکمل کر لی جائے گی۔

تاہم ای ٹی وی بھارت نے اس سلسلے میں جب ایس ایس پی اونتی پورہ چودھری یوسف سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔ بتادیں ناگہ بل ترال کے رہنے والے سابق عسکریت پسند محمد امین ملک کے گھر سے ایس او جی ترال اور اور سی آر پی ایف نے ایک بارہ بور رائفل برامد کی تھی جس کے بعد اسکو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔

پوچھ گچھ کے دوران اس نے ایک اہلکار سے بندوق چھین کر فائرنگ کی اور ایک اہلکار کو زخمی کر دیا۔ بعد میں مورچہ سنبھالتے ہوئے رات بھر طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری رہا تاہم آج صبح اس کو ہلاک کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.