رواں ماہ کی دس تاریخ کو کنگلورہ ترال میں سڑک حادثے میں زخمی ایک شہری کی موت ہو گئی۔Injured Man Passed Away
اطلاعات کے مطابق جمعہ کو دودھ مرگ کا رہائشی آج تقریبا دس روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے مقامی شہری محمد عبداللہ کھاری نے بتایا کہ دودھ مرگ اور، مضافات میں سومو ڈرائیوروں کی من مانیوں کا حل نہیں نکالا جا رہا ہے کیونکہ اکثر سومو ڈرائیور دس کے بجاے بیس پچیس سواریاں بیٹھاتے ہیں جس سے حادثات کا خطرہ لاحق رہتا ہے جبکہ اکثر ڈرائیوروں کے پاس ڈرائنونگ لائیسنس بھی موجود نہیں ہوتا ہے۔
- مزید پڑھیں:Charge Sheet Against Acid Attack: سرینگر تیزاب معاملے میں دو ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل
واضح رہے کہ رواں ماہ کی دس تاریخ کو انیس افراد سے بھری سومو گاڑیکا کنگلورہ میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں انیس افراد زخمی ہوگئے تھے.