ترال: ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال کے ترال اور آری پل تحصیلوں میں بجلی فیس میں ہوش ربا اضافے اور آنکھ مچولی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی نے انتظامیہ سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بٹہ گند ترال میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور گنائی نے بجلی فیس میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا۔ Increase in Electricity Fee increases the Hardships of the People of Tral
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ علاقے میں گزشتہ دنوں سے ہی مجھے بجلی کی ابتری کی خبریں موصول ہو رہی ہیں اور اس کے بعد بجلی فیس میں اضافہ سے عام لوگ خاص کر خطہ افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے صارفین پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ تاہم منظور گنائی نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ بجلی فیس کی بڑھوتری کے بارے میں غور وخوض کر رہی ہے اور جلد ہی غریب صارفین کو راحت مل سکتی ہے۔ واضح رہے کہ بجلی فیس میں اضافہ کو لیکر ترال کے مختلف علاقوں میں احتجاج درج کیا جا رہا ہے۔