ETV Bharat / state

DDC Member Dr. Harbakhsh Singh ترال میں ڈی ڈی سی رکن نے ذاتی ٹرسٹ سے اسپورٹس کٹ تقسیم کیے - جموں و کشمیر خبر

ترال کے ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج اپنے حلقہ ترال کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، انہوں نے بجہ ونی اسپورٹس گراؤنڈ کا دورہ کیا اور وہاں ترال پریمیر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں سے بات کی اور ان کے مسائل اور مطالبات سنے۔ کارمولہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کئی ٹیموں کے درمیان اپنے ذاتی ٹرسٹ امرت چیریٹبل ٹرسٹ سے اسپورٹس کٹ اور وردیاں تقسیم کیں۔

ڈی ڈی سی رکن
ڈی ڈی سی رکن
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 9:51 PM IST

ڈی ڈی سی رکن

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال کے ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج اپنے حلقہ ترال کے مختلف مقامات کا دورہ کیا،اس دوران انہوں نے عوام سے ملاقاتیں کیں، اور ان کے مسائل اور پریشانیوں سے واقفیت حاصل کی۔انہوں نے عوام کو یہ تیقین دلایا کے ان کے مسائل اور شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بجہ ونی اسپورٹس گراؤنڈ کا دورہ کیا اور وہاں ترال پریمیر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں سے بات کی اور ان کے مسائل اور مطالبات سنے۔ کارمولہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کئی ٹیموں کے درمیان اپنے ذاتی ٹرسٹ امرت چیریٹبل ٹرسٹ سے اسپورٹس کٹ اور وردیاں تقسیم کیں۔

اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے بات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ کھیل کود میں شمولیت اختیار کریں اور اسپورٹس میں اپنا کیریئر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت بھی ٹھیک رہے گی۔ اس دوران کھلاڑیوں نے بٹ نور، اور کارمولہ علاقہ جات میں کھیل کے میدانوں کی عدم دستیابی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سرکار تو دعوے کرتی ہے لیکن دوسری جانب کھیل کود کے لیے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا ہے انہوں نے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا بٹنور، اور کارمولہ میںا سپورٹس گروانڈ بنانے کے لیے وہ انتظامیہ کو خط لکھیں گے اور جلد ہی یہاں کھیل گاہ تعمیر کیے جائیں گے، کیونکہ کھیل کود سے ہی نوجوان نسل کو راہ راست پر لگایا جا سکتا ہے اور ان کی بہتر تربیت کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:ڈی ڈی سی ممبر ہربخش سنگھ نے پلوامہ ہسپتال کا دورہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.