ETV Bharat / state

Mann Ki Baat 100th Episode 'من کی بات میں پلوامہ کے ذکر سے سر فخر سے بلند ہوگیا'

ملک کے وزیراعظم نے آج من کی بات کی 100ویں قسط میں ضلع پلوامہ کے اکھو کاکاپورہ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے کام کی ستائش کی جس کے بعد ای ٹی بھارت اردو نے منظور احمد کے منیجر سے بات کی۔

پنسل مینوفیکچرنگ یونٹ پلوامہ
پنسل مینوفیکچرنگ یونٹ پلوامہ
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 5:22 PM IST

Updated : Apr 30, 2023, 5:35 PM IST

منظور احمد کی فیکٹری کے منیجر فاروق احمد سے ای ٹی وی بھارت کی بات چیت

پلوامہ: من کی بات پروگرام میں پی ایم مودی سے بات چیت کے بعد پلوامہ کے اکھو کاکاپورہ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد سرخیوں میں ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے منظور احمد سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس وقت وادی سے باہر ہیں جس کی وجہ سے اس موقعے پر ان کی فیکٹری کے منیجر فاروق احمد سے نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے ملاقات کی۔ فاروق احمد نے کہا کہ ہم بہت ہی خوش ہے کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے من کی بات کی 100ویں قسط میں ہمارا ذکر کیا اور فیکٹری کے مالک منظور احمد سے بات کی جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹا سا کارخانہ تھا اور منظور احمد اور دیگر لوگوں کی مدد سے یہ آسمانِ کی بلندیاں چھو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نے آج منظور احمد کے ساتھ من کی بات پروگرام میں بات کی اس کے لیے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ آگے بھی اس طرح ہماری حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارے حوصلہ بلند ہوتا ہے اور ہم زیادہ سے زیادہ محنت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پر 200 کے قریب نوجوانوں کو روزگار دی رہے ہیں جن میں کچھ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، جب کہ آنے والے وقت میں اس تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیکٹری دیہی علاقوں میں واقع ہے جہاں پر بجلی کی کٹوتی کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے ہمارے کام پر اثر پڑتا ہے اگر انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کی جانب سے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا تو اس سے مزید نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ منظور احمد جموں و کشمیر کے ایک گاؤں میں پنسلوں کا ایک مینوفیکچرنگ یونٹ چلاتے ہیں، جس سے 200 سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔ پلوامہ ضلع کے گاؤں اوکھو کو اب "بھارت کا پنسل گاؤں" کہا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح گاؤں پنسل بنا کر بھارت کے لوگوں کو تعلیم دینے میں مدد کر رہا ہے۔ آج کے من کی بات میں ملک کے وزیراعظم نے ضلع پلوامہ کے اکھو کاکاپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے منظور احمد کی بات کی جو اکھو کاکاپورہ میں ایک پینسل سلیٹ بنانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔

ضلع پلوامہ کے اکھو گاؤں جس کو ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے پینسل ولیج کا خطاب بھی دیا میں کئی ایسے صنعتی مرکز موجود ہیں جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کما رہے ہیں۔ تاہم ان صنعتی مراکز کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے جن سے کہ وادی کے زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان روزگار حاصل کرسکیں گے۔ ضلع ضلع پلوامہ کا اکھو گاؤں یا پھر پینسل ولیج پورے ملک کا واحد گاؤں ہے جہاں سے دنیا بھر میں استعمال ہونے والے پینسل کا خام مال تیار کیا جاتا ہے۔ جس پر پھر مزید کام کرکے پینسل تیار کیا جاتا ہے جس کو پھر ملک اور دنیا کے کئی ممالک میں استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ ایسے کارخانوں سے مقامی و غیر مقامی نوجوان خواتین اور مرد روزگار کمانے کے اہل بن رہے ہیں جو ملک کے علاوہ جموں وکشمیر خاص کر ضلع پلوامہ کے لیے باعث مسرت بات ہے۔ اس موقع پر فیکٹری کے منیجر فاروق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت ہی خوش ہے کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے ہمیں یار رکھا اور آج فیکٹری کے مالک سے بات کی جو ہمارے لیے باعث فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پر 200 کے قریب نوجوانوں کو روزگار دے رہے ہیں جن میں کچھ اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیکٹری دیہی علاقوں میں واقع ہے جہاں پر بجلی کی کٹوتی کافی زیادہ ہوتی ہے جس سے ہمارے کام پر اثر پڑتا ہے۔ اگر انتظامیہ کی جانب سے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا تو اس سے مزید نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے۔

Last Updated : Apr 30, 2023, 5:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.