جس کی وجہ سے نہ صرف نالے کی خوبصورتی متاثر ہو رہی تھی بلکہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو دیکھتے ہوئے نالے کے متصل رہائش پذیر آبادی کو بیماری کا خدشہ تھا۔
مقامی آبادی نے اس معاملے کو لیکر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا، تاہم ان کو سواے یقین دہانی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا جس کے بعد مقامی آبادی نے تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق نالے کو خود صاف کرنے کے لیے اقدامات کیے۔
مقامی شہری بشیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یہ معاملہ حکام کی نوٹس میں لایا تاہم جب وہ اس نالے کو صاف کرنے میں ناکام ہوے تو انھوں نے ہلہ شری (یعنی خود) کرکے نالے کو صاف کیا انہوں نے مقامی آبادی سے نالے کو صاف رکھنے میں تعاون کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ وادی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کو لیکر عوام اب زاتی طور صفائی ستھرائی کا کام انجام دے رہی ہے۔