ETV Bharat / state

ترال: غیر قانونی تعمیرات منہدم

author img

By

Published : Aug 23, 2020, 9:04 PM IST

اس دوران کئی عناصر کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی لیکن ضلع انتظامیہ نے اس سب کے باوجود اپنا کام جاری رکھا۔

Illegal Structures demolished at Tral
ترال: غیر قانونی تعمیرات منہدم

ضلع انتظامیہ پلوامہ کی ہدایات پر سب ضلع ترال کے دور دراز مقامات میں غیر قانونی طور پر کھڑی کی گئی تعمیرات کو منہدم کیا گیا جس دوران انتظامیہ کو مزاحمت کو سامنا بھی کرنا پڑا۔

ترال: غیر قانونی تعمیرات منہدم

تفصیلات کے مطابق سب ضلع ترال کے سیر جاگیر گاؤں میں کچھ افراد کی طرف سے مقامی نہر پر قصبہ کر کے دیوار بندی کی تھی اور جوں ہی یہ خبر اریگیشن محکمے کو موصول ہوئی تو انہوں نے سب ضلع انتظامیہ ترال کو مطلع کیا۔ بعدازاں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے متعلقہ حکام کے ہمراہ انہدامی مہم شروع کی اور ناجائز تعمیرات کو منہدم کیا۔ اس دوران کئی عناصر کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی لیکن ضلع انتظامیہ نے اس سب کے باوجود اپنا کام جاری رکھا۔
ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا کو بتایا کہ ترال علاقے میں غیر قانونی طور پر کی گئی تعمیرات کو منہدم کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا اور آیندہ دس دنوں کے اندر اس بارے میں سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.