ETV Bharat / state

IG Kashmir on Militant recruitment in Kashmir: 'عسکریت پسندی کیلئے اکسانے والوں پر پی ایس اے عائد کیا جا رہا ہے' - عسکری صفوں میں شامل ہونے کی ترغیب

’’امرناتھ یاترا کے لیے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں Vijay Kumar on Amarnath Yatra اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت نہیں برتی جائے گی۔‘‘

1
1
author img

By

Published : May 30, 2022, 3:30 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل، کشمیر زون، وجے کمار نے پلوامہ تصادم آرائی سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ نوجوانوں کو عسکریت پسندی کے لیے اکسانے اور انہیں عسکری صفوں میں شامل ہونے کی ترغیب دینے والوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت IG Kashmir on Militant recruitment in Kashmir نظر بند کیا جا رہا ہے۔

پلوامہ تصادم سے متعلق آئی جی پی، کشمیر زون، کی پریس بریفنگ

وجے کمار نے پلوامہ تصادم آرائی سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انکائونٹر کے دوران جیش محمد تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ IGP Vijay Kumar on Pulwama Encounter انہوں نے کہا کہ ہلاک کیے گئے دونوں عسکریت پسند کانسٹیبل ریاض احمد ٹھوکر کی ہلاکت میں ملوث تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیز کامیابی کے ساتھ ملی ٹینٹ مخالف آپریشن انجام دے رہی ہیں۔

نوجوانوں کی عسکری صفوں میں شمولیت کے حوالے سے آئی جی پی نے کہا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیز عسکری صفوں میں شامل کیے جا رہے نوجوانوں کو واپس مین اسٹریم میں لانے کے لیے کوشاں اور سرگرم ہیں۔ Vijay Kumar on Militant recruitment in Kashmir انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو عسکریت پسندی کا راستہ ترک کرنے اور واپس مین اسٹریم میں شامل ہونے کے لیے اہل خانہ خصوصا والدین کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

آئی جی پی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ورغلانے، انہیں عسکری صفوں میں شامل ہونے کی ترغیب دینے والوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظر بند کیا جا رہا ہے۔ وہیں انہوں نے والدین سے اپنے بچوں پر خاص نظر رکھنے کی بھی اپیل کی۔ امرناتھ یاترا کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وجے کمار نے کہا کہ ’’امرناتھ یاترا کے لیے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت برتی نہیں جائے گی۔‘‘

مزید پڑھیں:

Pulwama Encounter Update: پلوامہ کے گنڈی پورہ میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.