پلوامہ: جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی ضلع پلوامہ میں ہابئیرڈ عسکریت پسند اور اُس کے ساتھی کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 50 آر آر، 2 پیرا رجمنٹ اور 183 بٹالین سی آر پی ایف نے بدھ کے روز پلوامہ میں ہابئیرڈ عسکریت پسند اور اُس کے ساتھی کو گرفتار کیا۔ Hybrid Militant Arrested in Pulwama
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت وقار بشیر بٹ ولد بشیر احمد بٹ اور شاہد اسحاق پنڈت ولد محمد اسحاق پنڈت ساکنان کریم آباد پلوامہ کے طور پر کی۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ افراد کے قبضے سے ایک پستول، ایک میگزین اور دیگر قابل عتراض مواد برآمد کر کے ضبط کیا گیا۔ Arms and ammunition Recovered
انہوں نے کہا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دونوں لشکر طیبہ کے پاکستانی ہینڈلر علی سجاد کے ساتھ رابطے میں تھے اور اُنہیں ضلع میں سکیورٹی فورسز اور غیر مقامی مزدوروں کو نشانہ بنانے کا کام سونپا گیا تھا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ Hybrid militant identified as Waqar Bashir Bhat
یہ بھی پڑھیں:
Encounter in Bandipora: بانڈی پورہ تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک