تفصیلات کے مطابق غلام حسن چوپان شہری کے مکان میں گزشتہ کل اچانک آگ لگ گئی اور پورے مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ تاہم مذکورہ شہری کا مکان جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ اس ایک منزلہ مکان میں مذکورہ شہری کے تین بیٹے علاحدہ رہتے تھے جو اب بے گھر ہوگئے ہیں اور آسمان تلے زندگی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے گھر کی بہو نے کہا کہ وہ لوگ اب کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارے پر مجبور ہیں۔ ان کے گھر کا پورا ساز و سامان آگ کی زد میں آنے سے برباد ہوگیا ہے اب ان کے پاس کچھ نہیں بچا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی'۔
- مزید پڑھیں: سری نگر کے صوہ علاقے میں آتشزدگی سے تین دکان خاکستر
- رامبن کے گاؤں ماہو میں آتشزدگی، 15 سے زائد مکان خاکستر
- پلوامہ: آتشزدگی میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان
اس دوران اپنی پارٹی کے سینیر لیڈر اوتار سنگھ ترالی نے آج میڈورہ ترال کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثر غلام حسن چوپان سے بھی ملاقات کی۔ اوتار سنگھ نے غمزدہ خاندان کو بھروسہ دلایا کہ وہ اس مفلوک الحال کنبے کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس خاندان کی بھرپور مالی مدد کریں تاکہ موسم سرما سے قبل ان کا گھر تیار ہوجائے'۔