ETV Bharat / state

اسپتال کی عمارت تو بن گئی علاج و معالجہ شروع نہیں ہوا

author img

By

Published : Mar 16, 2020, 2:42 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں واقع بٹ نور گاؤں کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، یہ گاؤں تحصیل صدر مقام سے آٹھ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے تاہم اس مقام پر محکمہ صحت کی غیر تسلی بخش سہولیات عوام کے لیے سوہان روح بنی ہوئی ہے۔

اسپتال کی عمارت تعمیر ہوئی مگر کام ندارد

مقامی لوگوں کے مطابق مرکزی حیثیت حاصل ہونے کی وجہ سے یہاں ڈسپنسری تو ہے لیکن بڑی آبادی والے علاقے میں سہولیات کا فقدان ہے۔

تاہم آج سے پانچ سال قبل علاقے میں ایک نئی اسپتال کی عمارت NTPHC یعنی نیو ٹائپ پبلک ہیلتھ سنٹر کی تعمیر کام کی گئی جس کے بعد یہاں کے لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ تاہم عمارت تو بن گئی مگر اسپتال نہیں بنا۔ یہاں بلڈنگ تو تیار ہے مگر محکمہ صحت کو وقف نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ وسیع آبادی کے لوگوں کو گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

علاقے میں گجر بکروال طبقے سے وابسطہ لوگ بھی رہائش پذیر ہیں، تاہم وہ بھی محکمۂ صحت کی طرف سے فراہم کردہ غیر تسلی بخش سہولیات کا رونا رو رہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انتظامیہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر نئے اسپتال کا آغاز نہیں کر رہی ہے۔

انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بٹ نور میں قائم اس نئے اسپتال کو عوام کو وقف کیا جائے۔

انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ نئی عمارت کا اپریل میں افتتاح کرنے کا منصوبہ تھا، تاہم کورونا وائرس کے سبب اسے موخر کیا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.