ETV Bharat / state

Ashra e Maghfirat عشرہ مغفرت میں توبہ و استغفار کے ذریعے بخشش کا پروانہ حاصل کریں: مولانا عرفان

رمضان المبارک کا پورا مہینہ لا تعداد نیکیوں اور برکات کا مہینہ ہیں اور اس مہینے کی ہر ساعت اللہ لم یزل کی بے انتہا محبتوں کی علمبردار ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 3, 2023, 7:04 AM IST

عشرہ مغفرت میں توبہ و استغفار کے ذریعے بخشش کا پروانہ حاصل کریں

ترال: رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ، عشرہ مغفرت کا آغاز ہوگیا ہے۔ عشرہ مغفرت سے متعلق معروف عالم دین و دارالعلوم شاہمدان ترال کے پرنسپل حافظ محمد عرفان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کی۔ انہوں نے انہوں نے کہا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ماہ رمضان المبارک کے تین عشرے ہیں اور اس کی فضیلت بھی بتائی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا پہلا عشرہ رحمت کا ہے، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرا عشرہ جہنم سے نجات کا ہے لہذا ہمیں تینوں عشرے میں اللہ کی خوب عبادت کرنا چاہیے اور توبہ و استغفار کثرت سے کرنا چاہیے کیوں کہ بیشک اللہ تعالی خوب معاف کرنے والا بخشنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عشرہ رحمت ہم سے رخصت ہوا ہے ہمیں اپنے اوقات کو بغیر ضائع کیے۔ عشرہ مغفرت کی مبارک ساعتوں سے فیضاب ہونا چاہیے۔ حافظ عرفان نے کہا کہ اس مہینے کا فیضان ہمیں بار بار یہ درس دیتا ہے کہ ہمیں خالق کائنات کے آگے سرخم تسلیم کرنا چاہیے جو ہمیں بار بار گناہوں کے باوجود اپنی طرف بلاتا ہے اور ہمیں اس متبرک مہینے کے فیض وبرکت سے نوازتا ہے۔مولانا عرفان نے کہا کہ اس مبارک مہینے میں ہمیں اللہ کے حضور اپنے گناہوں سے توبہ کریں اور عشرہ مغفرت میں توبہ و استغفار کے ذریعے بخشش کا پروانہ حاصل کرنا چاہیے۔ ہمیں اللہ رب العزت کا

انہوں نے بتایا کہ کشمیر وادی میں جس طرح معاشرہ تنزلی کا شکار ہوا ہے اور آئے روز شمال وجنوب سے قتل وغارت گری اور منشیات کے جو واقعات رونما ہوتے ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا معاشرہ پستی کی طرف جا رہا ہے اور اس پسماندگی سے نکلنے سے ماہ رمضان جیسے مہینے سے ہمیں فائدہ حاصل کرنا چاہیے اور اللہ کے حضور سر بسجود ہونا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : Spiritual Virtues of Ramadan: رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.