ETV Bharat / state

Awantipora Monuments Attract Tourists: اونتی پورہ کے تاریخی کھنڈرات، سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز - اونتی پورہ اونتی سوامی مندر

آٹھویں صدی عیسوی میں تعمیر کیے گئے اونتی سوامی مندر کے کھنڈرات سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں، تاہم سیاحوں نے انتظامیہ، متعلقہ محکمہ پر ’’عظیم تاریخی ورثے کی بہتر دیکھ ریکھ اور یہاں سیاحوں کے لیے انتظامات‘‘ نہ کئے جانے پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔

اونتی پورہ کے تاریخی کھنڈرات، سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 4:45 PM IST

اونتی پورہ کے تاریخی کھنڈرات، سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

پلوامہ (جموں کشمیر) : وادی کشمیر میں سرما کی دستک کے ساتھ ہی سرد موسم خاص کر برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے مختلف ریاستوں، یو ٹیز سے سیاح جوق درجوق یہاں آرہے ہیں اور کشمیر کے سیاحتی مقامات کی سیر کرکے حسین یادیں اپنے ساتھ لے جاتے ہیں، وہیں جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں موجود تاریخی کھنڈرات بھی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر موجود آٹھویں صدی کے اونتی سوامی مندر کے کھنڈرات سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں اور اس عظیم تاریخی ورثے کو دیکھ کر سیاح کافی خوش ہو رہے ہیں۔

مختلف شہروں سے آنے والے سیاحوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’کشمیر واقعی جنت بے نظیر ہے اور جس نے کشمیر کو نہیں دیکھا اس نے کچھ نہیں دیکھا۔‘‘ پونے، مہاراشٹر سے کشمیر کی سیر پر آئے یوگیش دیشمکھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’کشمیر کے بارے میں صرف سنا تھا کہ یہی جنت ہے، لیکن یہاں آنے کے بعد محسوس کیا کہ واقعی یہ جنت ہے اور زندگی میں جس نے یہاں کی سیر نہیں کی اس نے کچھ نہیں دیکھا۔‘‘

سرینگر جموں شاہراہ پر واقع تاریخی اونتی سوامی مندر کے کھنڈرات کا نظارہ کرنے والے سیاحوں نے کہا: ’’کشمیر میں نہ صرف آبشار، فلک بوس پہاڑ قابل دید ہیں بلکہ اونتی پورہ کے کھنڈرات بھی یہاں کے تاریخی ورثے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔‘‘ تاہم سیاحوں نے کھنڈرات کو صحیح معنوں میں تحفظ فراہم نہ کرنے اور یہاں انتظامات نہ کیے جانے کا بھی الزام عائد کرتے ہوئے محکمہ سیاحت، جموں و کشمیر انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مزید پڑھیں: Dal Lake Adventure Tourism: ایڈونچر ٹورزم کا مرکز بنتا دکھائی دے رہا ڈل جھیل

سیاح دیشمکھ کے مطابق کشمیر آکر جس چیز نے ان کو زیادہ متاثر کیا وہ یہاں کے لوگوں کی انسانیت ہے۔ ایک اور غیر مقامی خاتون سیاح نے بتایا کہ ’’حسین وادیاں اور کھلا آسمان۔۔۔ آج تک صرف فلمی نغموں، داستاتوں میں سنا تھا تاہم اس کا آج اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرکے معلوم ہوا کہ واقعی کشمیر کرہ ارض پر ایک جنت ہے۔‘‘

واضح رہے کہ اونتی سوامی مندر کو آٹھویں صدی عیسوی میں یہاں کے اُس وقت کے راجا اونتی ورمن کے دور میں بنایا گیا تھا اور فی الوقت اسے آرکیالوجی سروے آف انڈیا کی زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.