جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ہاکری پورہ میں پیش آئے مسلح تصادم ٓکی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک خاتون اپنے عسکریت پسند بیٹے کو خود سپردگی کی اپیل کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مزکورہ خاتون ناظم راتھر نامی عسکریت پسند کی ماں ہے، جو ہاکری پورہ پلوامہ کا ہی رہائشی تھا۔
ویڈیو میں ایک اہلکار بھی موجود ہے جو خاتون کو کہتا ہے کہ 'ناظم کو کہو ہتھیار (بندوق) چھوڑ کر باہر آجائے۔ ہم بھی اس کے اپنے ہیں۔'
خاتون متعدد بار ناظم کو خودسپردگی کی اپیل کرتی ہیں لیکن وہاں سے کوئی جواب نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں: ہاکری پورہ تصادم ختم، تین عسکریت پسند ہلاک
واضح رہے آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہاکری پورہ میں پیش آئے انکاونٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ فی الحال پولیس نے ان کی شناخت نہیں کی ہے۔ تینوں کا تعلق لشکر طیبہ نامی عسکری تنظیم سے تھا۔