پلوامہ: جموں وکشمیر ضلع پلوامہ کے شادی مرگ میں سکھ مذہب کے چھٹے گرو، گرو گوبند سنگھ کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ Sikh Religious Sixth Guru Birth Anniversary وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے شادی مرگ میں آج سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے سکھوں نے چھٹے گرو، گرو گوبند سنگھ کا 427 یوم پیدائش روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا، جس میں ضلع پلوامہ اور وادی کے دیگر اضلاع سے آئے ہوئے سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
چھٹے سکھ گرو کے یوم پیدائش کی یاد میں اہم مذہبی تقریبات شادی مرگ کے گردوارے میں منعقد کی گئی تھی۔ شادی مرگ گردوارہ سکھ مذہب سے وابستہ افراد کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ چھٹے گرو گرو گوبند سنگھ ضلع کے شادی مرگ میں آئے اور وہاں انہوں نے زندگی کا کچھ عرصہ گزارا تھا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ نے کہا کہ وادی بھر کے گردواروں میں شبد کیرتن اور لنگر منعقد کیا جاتا ہے۔ دعا کرنے کے علاوہ گرو گوبند جی کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی جاتی ہیں۔