ETV Bharat / state

GSPFP Organized program جی ایس پی ایف کی جانب دودھ مرگ میں پروگرام منعقد

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 9:57 PM IST

ترال کے دور افتادہ گاؤں دودھ مرگ میں این جی او گلوبل اسٹریٹجک پالیسی فاؤنڈیشن پونے (جی ایس پی ایف پی) کی جانب سے پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت جی ایس پی ایف پی کے کشمیر سربراہ فردوس بابا نے کی۔ GSPFP Organized program in Tral

Etv Bharat
Etv Bharat

ترال: جی ایس پی ایف پی کی جانب سے آج ترال کے دور افتادہ گاؤں دودھ مرگ میں ایک پروگرام کا اہتمام ہوا جس کی صدارت جی ایس پی ایف پی کے کشمیر سربراہ فردوس بابا نے کی جبکہ اس موقع پر مقامی گجر رہنما عبدالرشید گجر سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شمولیت کی۔NGO Organised Programme In Dodhmarg tral

جی ایس پی ایف کی جانب دودھ مرگ میں پروگرام منعقد

اس موقع پر موسیقی کا انتظام بھی کیا گیا تھا جس میں فنکاروں نے حاضرین کو محضوض کیا،جبکہ اس موقع پر دودھ مرگ کے رہنے والے لوگوں نے اس علاقے میں عوام کو درپیش مسائل کا خاکہ پیش کیا جن میں خاص کر سومو سروس، ایمبولینس کی فراہمی اور علاقے کو سیاحتی نقشے پر لانے کا مسئلہ چھایا رہا۔

لوگوں کے مطابق مزکورہ علاقہ سرکاری نظروں سے اوجھل رہا ہے جس کی وجہ سے یہاں تعمیر ترقی براے نام ہے اور لوگوں کو آج بھی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فردوس بابا نے عوام کے مسائل غور سے سنے اور انہیں یقین دلایا کہ وہ ان معاملات کو انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس بابا نے بتایا کہ اس علاقے کو سیاحتی نقشے پر اگر لایا جائے تو اسے یہاں جامع تعمیر ترقی کاخواب شرمندہ تعبیر ہوگا اور عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔ انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے اس ضمن میں مداخلت کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: Dilapidated Dood Marg Road: دودھ مرگ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.