ETV Bharat / state

’گرام سبھا کا انعقاد عوامی بہبود کے لیے کیا جاتا ہے‘ - ڈی ڈی سی ممبر

’’سرکار کی جانب سے منظور کیے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو عوامی خواہشات کے مطابق عملی جامہ پہنانے کے لیے گرام سبھا اور پبلک دربار کا انعقاد کیا جاتا ہے۔‘‘

’گرام سبھا کا انعقاد عوامی بہبود کے لیے کیا جاتا ہے‘

author img

By

Published : Nov 4, 2021, 4:50 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے شیر آباد، ترال علاقے میں گرام سبھا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ڈی ڈی سی ممبر کے علاوہ مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

’گرام سبھا کا انعقاد عوامی بہبود کے لیے کیا جاتا ہے‘

ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے شیر آباد، ترال میں منعقدہ گرام سبھا کی صدارت کی جہاں علاقے میں لوگوں کو درپیش مشکلات سے ڈی ڈی سی ممبر کو آگاہ کیا گیا۔

سنگھ نے لوگوں کے مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے اور جلد سے جلد انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش نے بتایا کہ سرکار کی جانب سے منظور کیے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو عوامی خواہشات کے مطابق عملی جامہ پہنانے کے لیے گرام سبھا اور پبلک دربار کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ: برفباری اور بارش کے سبب زعفران کی کاشت میں کمی

انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد سے سرکار کی جانب سے واگزار کی گئی رقومات کو عوامی بہبود کے لیے خرچ کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.