ETV Bharat / state

Sikkim Governor Visits Saffron Spice Park: گورنر سکم کا دورہ پامپور زعفران سپائس پارک

ریاست سکیم کے گورنر گنگا پرساد اور وزیر زراعت الوک ناتھ شرما کی قیادت میں ایک قفد نے آج انڈین انٹرنیشنل ٹریڈ زعفران سپائس پارک دسو پانپور پلوامہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد نے زعفران کی کھیتی کرنے والے کسانوں سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ Sikkim Governor Visits Saffron Spice Park

governor-of-sikkim-visited-indian-international-trade-saffron-spice-park-dusoo-pampore
گورنر سکم کا دورہ پامپور زعفران سپائس پارک
author img

By

Published : Jul 13, 2022, 10:17 PM IST

پامپور: ایگریکلچر سیکٹر کو مزید فروغ دینے کے غرض سے سکِم کے گورنر گنگا پرساد نے وزیر زراعت سکم الوک ناتھ شرما، وائس چانسلر سکم و دیگر ممبران کے ہمراہ انڈین انٹرنیشنل ٹریڈ زعفرآن سپائس پارک دسو پانپور پلوامہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو، ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر محمد اقبال چودھری و متعلقہ محکمے کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔ Sikkim Governor Visits Saffron Spice Park

گورنر سکم کا دورہ پامپور زعفران سپائس پارک

دورے کے موقع پر سکیم کے وفد نے انڈین انٹرنیشل ٹریڑ زعفران سپائس پارک دسو کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پارک میں پراسیسنگ یونٹ میں موجود سٹیگما، سپریشن، ڈرائنگ، پیکنگ سنٹر کے علاوہ ای آکشن سنٹر کا بھی جائزہ لیا۔ پروگرام کے دورن گورنر موصوف نے زعفران اگانے والے کسانوں کے ساتھ میٹنگ کی جس دوران ایگریکلچر کی صنعت کے ساتھ ساتھ زعفران کی صنعت کو مزید مستحکم بنانے کے غرض سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

زعفران اگانے والے کسانوں نے گورنر موصوف کے سامنے جموں کشمیر میں کھیتی خاص طور پر زعفران اگانے کے حوالے سے اپنے تجربات پیش کیے اور انہیں بتایا کہ سیکم میں زعفران اگانے کے لیے انہیں کس طرح کی تیاریاں کرنی ہوگی تاکہ وہاں بھی زعفران کی بہترین پیداوار کو ممکن بنایا جا سکے۔

وہیں سکم کے وزیر زراعت الوک ناتھ شرما نے کہا کہ وہ ایگریکلچر سیکٹر کو مزید مستحکم بنانے کے غرض سے کشمیر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور سیکم کے بیچ ایک ایسا رشتہ قائم کرنا چاہتے ہیں جس سے جموں کشمیر اور سیکم میں ایگریکلچر کو بہت زیادہ فروغ مل سکے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ وہ کشمیر کے ایگریکلچر سیکٹر سے کچھ بہترین چیزیں اپنا کر سیکم میں ایگریکلچر سیکٹر کو مزید فعال بنانا چاہتے ہیں اور سیکم سے کشمیر کو کچھ ایسی چیزیں فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ریاستوں کا ایگریکلچر سیکٹر مزید مستحکم بن سکے۔

واضح رہے کہ منگل کے زور زراعت اور باغبانی کے شعبے کی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لیے جموں و کشمیر کے محکمہ زراعت اور سکم حکومت اور سکم یونیورسٹی نے زعفران اور دیگر معتدل فصلوں کے لیے تربیت، ٹیکنالوجی، صلاحیت سازی اور توسیعی سرگرمیوں میں تعاون کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.