ETV Bharat / state

Monghama Sarpanch Felicitated: سرپنچ کو ایوارڈ دیے جانے پر مونگہامہ گاؤں میں اعزازی تقریب

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 11:25 AM IST

ترال کے مونگہامہ گاؤں کے سرپنچ، رام سنگھ کو پنچایت ڈے کے موقعے پر ایوارڈ دیے جانے کو نہ صرف گاؤں یا تحصیل بلکہ ضلع پلوامہ کے لیے افتخار کا باعث قرار دیتے ہوئے مقامی باشندوں نے سرپنچ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔ Monghama Tral Sarpanch Felicitated

سرپنچ کو ایوارڈ دیے جانے پر مونگہامہ گاؤں میں اعزاز تقریب

سرپنچ کو ایوارڈ دیے جانے پر مونگہامہ گاؤں میں اعزازی تقریب

پلوامہ (جموں و کشمیر): پنچایت ڈے کے موقع پر جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے مونگہامہ گاؤں کو سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ (Solid Waste Management) کے حوالے سے انعام ملنے کے بعد مقامی سرپنچ رام سنگھ کو مونگہامہ گاؤں کے رہائشیوں کی جانب سے تہنیت پیش کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں اے ڈی سی ترال، ایس وائی نقاش، بی ڈی او ترال، ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ اور محکمہ دیہی ترقی کے دیگر عہدیداروں کے علاوہ کانگریس لیڈر سریندر سنگھ چنئی اور بیسیوں مقامی باشندوں نے شرکت کرکے سرپنچ رام سنگھ کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر معززین نے رام سنگھ کو ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایوارڈ نہ صرف مونگہامہ بلکہ پورے علاقہ ترال حتی کہ ضلع پلوامہ کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے اور اس ایوارڈ سے گاؤں کی حصولیابی کا زکر بھی کیا جا رہا ہے۔‘‘ اس موقع پر اے ڈی سی ترال نے ایوارڈ حاصل کرنے پر سرپنچ رام سنگھ کو مبارک باد پیش کی اور کہا ہے کہ ’’ایسے ایوارڈز واقعتاً باعث اعزاز ہیں۔‘‘

ایک مقامی شہری اجل سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جس طرح مونگہامہ گاؤں میں کچرے کو صاف کر کے ایک ریکارڈ اور مثال قائم کی گئی اور اب ایل جی منوج سنھا کے ہاتھوں ہمارے سرپنچ رام سنگھ ٹکر جی کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے یہ علاقہ ترال کے دیگر دہیات کے لیے بھی مشعل راہ بنے گا۔‘‘ ادھر، ایوارڈ حاصل کرنے والے رام سنگھ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت پیش کرتے ہوئے عوامی امنگوں کے مطابق کام کرنے کی کوشش کی ہے جس کے لئے انہیں لوگوں نے ووٹ دیکر کامیاب بنایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آگے (مستقبل میں) بھی گاؤں کی شان رفتہ بحال کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے اور علاقے کے لوگوں کو سہولیات پہنچانے کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: PRI Anjool Felicitated: منریگا اسکیم میں نمایاں کارکردگی، کشتواڑ پی آر آئی ایوارڈ سے سرفراز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.