ETV Bharat / state

Girl Student Died in Tral مدرسہ تعلیم اسلام ترال کی طالبہ اسکول بلڈنگ سے گر کر جاں بحق

ترال میں مدرسہ تعلیم اسلام کی طالبہ اسکول بلڈنگ سے گر کر ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ طالبہ گر کر شدید زخمی ہوئی تھی جس کے بعد اسے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال روانہ کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔

مدرسہ تعلیم اسلام کی طالبہ اسکول بلڈنگ سے گر کر ہلاک

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 2:23 PM IST

ترال، پلوامہ: ترال کے ایک معروف دینی ادارے مدرسہ تعلیم اسلام میں زیر تعلیم ایک طالبہ مدرسے کی چوتھی منزل سے گر کر ازجان ہوگئی۔ اس معاملے کی نسبت پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ تعلیم السلام ترال کے بنات شعبہ کی ایک طالبہ عظمیٰ جان دختر گلزار احمد ساکن کولگام گذشتہ رات ادارے کی سلیب سے گر کر شدید زخمی ہوئی تھی جس کے بعد اسے فوری طور سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال روانہ کیا گیا ہے جس کے بعد اسے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے بون اینڈ جواینٹ برزلہ سرینگر منتقل کیا گیا، جہاں رات بھر زیر علاج رہنے کے بعد زندگی کی جنگ ہار گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس واقعے کے بعد پورے ادارے میں آج چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ اسکول انتظامیہ نے اس دلخراش واقعے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایس ایچ او ترال منظور احمد نے بتایا کہ واقعہ کے تعلق سے ترال پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اسی سال مارچ کی اکتیس تاریخ جمعہ کے روز جنوبی ضلع پلوامہ لاجورہ گاؤں میں تیرہ سالہ لڑکی کی لاش کمرہ میں لٹکتی ہوئی پائی گئی تھی۔ اس ضمن میں ذریعہ نے بتایا تھا کہ پلوامہ کے لاجورہ گاؤں میں جمعہ کے دن اس وقت سنسنی پھیل گئی تھی جب تیرہ سالہ لڑکی کی لاش کمرہ سے برآمد ہوئی تھی۔ بعد ازاں پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد وارثین کے حوالے کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.