اونتی پورہ:اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ نے آج سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر اور کشمیر یونیورسٹی کے اشتراک سے G20 یونیورسٹی کوآرڈینیشن سمٹ کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئی، جبکہ پروفیسر شکیل احمد رومشو (وائس چانسلر اسلامک یونیورسٹی اور پروفیسر فاروق احمد شاہ (وائس چانسلر، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر) بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پر موسمیاتی تبدیلی اور مستقبل کا ورلڈ آرڈر کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔G20 یونیورسٹی کنیکٹ کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر ابیروچی اوجھا انچارج نوڈل آفیسر G20، CUK نے کہا کہ اس تعاون کا مقصد طلبہ کو ملک میں ایک بھرپور اختراعی ثقافت کو فروغ دینے میں مشغول کرنا اور عالمی سطح پر اثر ڈالنا ہے۔ مہمانوں اور شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے ڈاکٹر آصفہ بابا، نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے اپنے خطاب میں جی 20 بلاک کے کردار پر زور دیا جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، خوراک کی حفاظت، اقتصادی تحفظ، قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کو عالمی سطح پر ایک سنگین خطرہ قرار دیا اور اظہار کیا کہ جموں و کشمیر جیسی جگہیں اس بحران کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔
مزید پڑھیں: G20 Preparations in Kashmir جی ٹوینٹی کی تیاریوں کیلئے وزارت داخلہ کا وفد جموں کشمیر کے دورے پر
واضح رہے کہ بھارت امسال جی 20 کی میزبانی کررہا ہے جس کی متعدد میٹنگز و پروگرام مختلف شہروں میں منعقد کئے جارہے ہیں۔بھارت نے گزشتہ برس یکم دسمبر کو جی 20 کی صدارت سنبھال لی ہے اور اس دوران جی ٹوینٹی کے اجلاس و میٹنگز کے لئے تیاریاں کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جی 20 بین الاقوامی ممالک کے متعلقین ان اجلاس میں انسداد دہشت گردی، عالمی چیلنج جیسے معاشی سست روی اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل اور دیگر ضروری اقدامات کرنے پر گفت و شنید کرتے ہیں۔