ETV Bharat / state

Fruit Growers Protest میوہ صنعت سے جڑے تاجروں کا احتجاج - پرچھو فروٹ منڈی

ضلع پلوامہ کے پرچھو فروٹ منڈی میں میوہ صنعت سے وابستہ افراد نے احتجاج کیا۔ Fruit Growers Protest In Pulwama

میوہ صنعت سے جڑے تاجروں کا احتجاج
میوہ صنعت سے جڑے تاجروں کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 4:02 PM IST

پلوامہ: وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ میں بھی سیب کے کاربار سے وابستہ افراد نے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو بند کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سیب بردار گاڑیوں کو روکا نہ جائے تاکہ سیب کی گاڑیاں وقت پر ملک کی منڈیوں تک پہنچ سکیں۔ Fruit Growers Protest In Pulwama

میوہ صنعت سے جڑے تاجروں کا احتجاج

اگرچہ امسال سیب کے کاربار سے وابستہ افراد اور کسانوں کو پہلے ہی کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ انہیں معقول قیمت نہیں مل رہی ہے وہیں سیب کی گاڑیوں کو روکنے سے کارباریوں اور کسانوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں اترپردیش کے میوہ تاجر محمد عمران نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیب کی گاڑیوں کو سرینگر جموں قومی شاہراہ پر کئی دونوں تک روکا جارہا ہے جس کی وجہ سے سیب خراب ہوجاتا ہے اور کاروباریوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کو بھی نقصان ہوتا ہے۔ Fruit Growers Protest

اس ضمن میں فروٹ منڈی پرچھو پلوامہ کے ایسوسی ایشن کے سربراہ جاوید احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیب کی گاڑیوں کو روکنے سے سیب خراب ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کاروباریوں اور کسانوں کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امسال سیب کی مانگ کم ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس صنعت سے وابستہ افراد کو پہلے ہی نقصان کا سامنا ہے وہی ایک سیب گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر روکنے سے مزید نقصانات ہورہے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ سیب کی گاڑیوں کو دن رات چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ کارباریوں اور کسان کو مزید نقصان نہ ہو۔ Fruit Growers Protest In Pulwama

یہ بھی پڑھیں: Wood Smuggler Arrested پلوامہ میں لکڑی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.