ETV Bharat / state

Fresh Snowfall In Tral ترال میں تازہ برفباری سے معمولات زندگی متاثر

ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں تازہ برفباری سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقے میں برفباری کے سبب بجلی کی کٹوتی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ fresh snowfall in Sub district Tral

ترال میں تازہ برفباری سے معمولات زندگی متاثر

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 1:11 PM IST

ترال میں تازہ برفباری سے معمولات زندگی متاثر

ترال: جنوبی کشمیر کے اکثر علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔ تازہ برفباری کے سبب درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے تاہم کئی علاقوں سے بجلی کی ابتر صورتحال اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ سب ضلع ترال میں آج صبح سے ہی بالائی اور میدانی علاقوں میں تین سے پانچ انچ برف ریکارڈ کی گئی، جہاں تازہ برفباری سے راستے بند نہیں ہوئے تاہم کئی علاقوں میں بجلی کی ابتر صورتحال کی خبریں موصول ہو رہی ہے۔ وہیں مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ تازہ برفباری انکی زمین کے لیے سود مند ثابت ہوگی اور اس سے پیدوار میں اضافہ ہو گا۔

مزید پڑھیں:۔ Srinagar Jammu Highway Traffic Update سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ہزاروں گاڑیاں درماندہ، مسافر پریشان

Srinagar Jammu Highway Closed جموں سرینگر قومی شاہراہ بھاری برف باری کے سبب بند

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ تازہ برفباری مجموعی طور پر خوش آئند ہے لیکن اس سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے اور لوگ گھروں کے اندر محصور ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تازہ برفباری سے زندگی متاثر ہوئی ہے اور ایل جی انتظامیہ کو ایسے افراد کے لیے مالی پیکیج کا اعلان کرنا چاہئے جو کہ موسم سرما کے دوران مزدوری وغیرہ نہیں کر سکتے ہیں تاکہ ان کے گھر والے اس موسم سے متاثر نہ ہوں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترال علاقہ فلک بوس پہاڑوں کے لئے بیچ واقع ہے اور برفباری کے بعد علاقے کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کے مطابق وادیٔ کشمیر میں 29 سے30 جنوری تک بھی برف باری ہوسکتی ہے۔ وادیٔ کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی پہاڑی اور میدانی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ ہفتہ اور جمعہ کی درمیانی شب برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران پہاڑی علاقوں میں بھاری جب کہ میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی، محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں 29 سے30 جنوری تک بھی برف باری ہوسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.