مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور میں 'خواتین کی صحت' کے عنوان کے تحت ایک بڑا مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا، جہاں تقریباً 300 خواتین مریضوں کی تشخیص کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
وہیں کیمپ میں چھاتی کی گانٹھ کی اسکریننگ برائے کینسر، وٹامن ڈی کی کمی اور میٹا بولک ٹیسٹ کی سہولیات بھی رکھی گئی تھی۔ پروگرام کے دوران ماہرین نے کینسر سے بچنے کے تدابیر بھی بتائے۔
پروگرام کے دوران ماہرین نے کہا کہ کیسے ہم کینسر جیسی مہلک بیماری سے اپنے آپکو بچا سکتے ہیں۔ کینسر کی بیماری زیادہ تر خواتین میں ہوتی ہے، اس لئے خواتین کو بہت ہی زیادہ احتیاط برتنا چاہیے۔'
پروگرام میں ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن کشمیر رفیق احمد، ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر، تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین کے علاوہ بلاک میڑیکل آفسر پانپور گلزار احمد و دیگر افسران موجود تھے۔
پروگرام کا مقصد خواتین کی اچھی صحت اور انہیں کینسر کی علامات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 'جموں و کشمیر میں خاندانی راج کا خاتمہ عنقریب'
اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن رفیق احمد نے کہا کہ 'کینسر جیسی مہلک بیماری کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'یہ بیماری زیادہ تر خواتین میں پائی جاتی ہے، اس لیے انہوں نے آج خاص طور پر خواتین مریضوں کے لیے یہ کیمپ منعقد کیا ہے۔'