ETV Bharat / state

Tral Sumo accident ترال ٹریفک حادثے میں چار خواتین زخمی

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 4:21 PM IST

وادیٔ کشمیر کے ترال میں پیش آئے سومو حادثہ میں چار خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔ جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ترال ٹریفک حادثے میں چار خواتین زخمی
ترال ٹریفک حادثے میں چار خواتین زخمی
ترال ٹریفک حادثے میں چار خواتین زخمی

ترال: ترال میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جن کو طبی امداد کے لیے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح تقریباً دودھ مرگ سے ترال آرہی ایک سومو گاڑی ڈگری کالج کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی۔ جس میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جن کو طبی امداد کے لیے ترال سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ جہاں پر ایک زخمی خاتون کو مزید علاج کے لیے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر روانہ کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت پولیس نے پروینہ اختر اور ان کی بیٹی اقصیٰ جان، ساکنان دودھ مرگ، اختر جان ساکن دودھ مرگ اور زرینہ زوجہ غلام حسن خان ساکن کارمولہ کے بطور کی ہے۔ زرینہ کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر روانہ کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سومو جونہی دودھ مرگ سے ترال کی طرف بڑھ رہی تھی۔ کالج کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی۔ جس میں چار افراد زخمی ہوئے اور دیگر مسافر بال بال بچے، انہوں نے بتایا کہ علاقے میں ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں کیونکہ یہاں کوئی ٹریفک پولیس کے اہلکار نظر نہیں آتے ہیں۔ ترال پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ بتادیں کہ دودھ مرگ ایک پہاڑی علاقہ ہے۔ جہاں بس سروس دستیاب نہیں ہے۔ حالانکہ کئی بار مقامی لوگوں نے اس بارے میں احتجاج بھی کیا اور اب ان کو مجبوراً سومو میں دس کے بجائے بارہ تیرہ افراد سوار ہونا پڑتا ہے کیونکہ علاقے میں مستقل سروس ہی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.