ETV Bharat / state

سوپور میں بھتہ خوروں کی گینگ کا پردہ فاش - فرضی عسکریت پسندوں کے ایک گروہ کو بے نقاب

پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک گینگ کا پردہ فاش کر کے چار افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فرضی عسکری گروہ بے نقاب
فرضی عسکری گروہ بے نقاب
author img

By

Published : Apr 23, 2021, 5:08 PM IST

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد اشرف لون ساکن ہائی لینڈ کالونی سوپور نامی شہری نے شکایت درج کی کہ چند روز قبل کچھ نقاب پوش افراد اس کے کلینک میں داخل ہوئے اور اس کو دھمکی دی کہ لشکر طیبہ یا جیش محمد نامی عسکری تنظیم نے اس کو مارنے کا وارنٹ جاری کیا ہے اور اگر اس نے پانچ لاکھ روپیے نہیں دئے تو اس کو مارا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شکایت کنندہ کو جیش محمد کے لیٹر پیڈ پر لکھی گئی ایک چٹھی بھی دی گئی تھی جس میں اس کو عسکری تنظیموں کو مالی مدد کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ شکایت موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن سوپور میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ مجرموں کو پکڑنے کے لئے سینئر افسروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی جن کی انتھک کوششوں کے بعد اس واقعے میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدگان کی شناخت ہلال احمد پٹو ولد عبدالخالق پٹو ساکن چک روڈ خان سوپور، تحلیل نثار آہنگر ولد نثار احمد آہنگر، عمران عزیز گلکار ولد عبد العزیز گلکار ساکنان لال بب صاحب سوپور اور مدثرحسن گنائی ولد غلام حسن گنائی ساکن چنکی پورہ سوپور کے بطور ہوئی۔

بیان کے مطابق گرفتار شدگان کی تحویل سے ایک لیٹر پیڈ اور ایک پرنٹر بھی ضبط کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدگان میں سے ہلال احمد پٹو ایک عسکریت پسند تھا جس نے خودسپردگی اختیار کی تھی اور اس کو ماضی میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.