ETV Bharat / state

Former mla on bjp: بی جے پی نے مذہبی منافرت کے سوا کچھ نہیں کیا، سابق ایم ایل اے

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 3:53 PM IST

پی ڈی پی کو ترک کرکے جموں و کشمیر اپنی پارٹی یا بے جے پی میں شامل ہونے کی افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے نے کہا: ’’ میں نے مرحوم مفتی صاحب کے ساتھ وفاداری کا عہد کیا تھا، لہٰذا پی ڈی پی کو ترک کرنے کا سوال ہی نہیں۔‘‘ pdp leader on bhartiya Janata party politics

Former mla on bjp: بی جے پی نے مذہبی منافرت کے سوا کچھ نہیں کیا، سابق ایم ایل اے
Former mla on bjp: بی جے پی نے مذہبی منافرت کے سوا کچھ نہیں کیا، سابق ایم ایل اے

پی ڈی پی لیڈر مشتاق شاہ کی ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو

پلوامہ (جموں و کشمیر) : بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے ’’نو سال بے مثال پروگرام‘‘ کو ’’اشک شوئی‘‘ قرار دیتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی، ترال، مشتاق احمد شاہ نے بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’اگر بی جے پی میں دم ہے تو انتخابات منعقد کرا کے دیکھے، کیونکہ اس پارٹی کے لیڈروں کی ضمانت ہی ضبط ہوگی۔‘‘ مشتاق شاہ نے ترال علاقے میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران ان باتوں کا اظہار کیا۔

مشتاق احمد شاہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کہا کہ ’’ترال علاقے کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے اور یہاں کئی بڑے پروجیکٹ بڑی مدت سے تشنہ تکمیل ہیں۔ جہاں منی سیکریٹریٹ (کی تعمیر) پر میں نے اپنے وقت میں ایک کروڑ روپے فنڈ واگزار کیے تھے وہی پیسہ صرف کیا گیا، لیکن اس کے بعد کام رکا ہوا ہے۔ ترال علاقے میں بجلی اور پانی کی کمی نے لوگوں کا حال بے حال کیا ہے،‘‘

طویل عرصہ سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کے لیے ناسازگار صحت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مشتاق احمد شاہ نے دعویٰ کیا وہ لمبے وقت سے اسی لیے سیاسی مجالس کا حصّہ نہیں رہے ہیں، تاہم ’’پی ڈی پی قیادت سے میرا گلہ ہے کہ جب میں بیمار ہوا تو قیادت نے میری خبر گیری نہیں کی جو کہ افسوس کا مقام ہے۔‘‘ گزشتہ روز الطاف بخاری کی جانب سے ان کے ساتھ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے مشتاق احمد شاہ نے بتایا کہ ’’وہ (الطاف بخاری) خبر گیری کے لیے میرے گھر تشریف لائے تو اس کے بعد افواہ چلائی جا رہی ہیں کہ میں اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں جبکہ اس بات میں کوئی صداقت ہی نہیں ہے کیونکہ پی ڈی پی کے بانی مرحوم مفتی محمد سعید کے ساتھ میں نے وعدہ کیا ہے اور میں اس پارٹی کو کبھی ترک نہیں کروں گا۔‘‘

مزید پڑھیں: 'بی جے پی شکست کے خوف سے فرقہ واریت پیدا کرتی ہے''

ترال میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں پی ڈی پی کے ممکنہ امیدوار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ لے گی وہ ان کے لیے قابل قبول ہوگا اور جوبھی ذمہ داری دی جائے گی وہ قبول کریں گے۔ بی جے پی لیڈروں کے ساتھ مبینہ طور رابطے میں ہونے کی خبروں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مشتاق احمد شاہ نے بتایا کہ ’’بی جے پی نے یہاں سوائے مذہبی منافرت پھیلانے کے اور کیا ہی کیا؟ اور اس پارٹی نے سوائے کھوکھلے نعروں کے دیا ہی کیا؟‘‘

واضح رہے کہ مشتاق احمد شاہ نے ترال میں دو بار پی ڈی پی کی نمائندگی کی ہے تاہم گزشتہ روز الطاف بخاری نے ترال میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرنے کے بعد مشتاق احمد شاہ کے گھر جاکر اس کی عافیت پوچھی، جس کے بعد عوامی سطح پر یہ تاثر پیدا ہوگیا کہ شاید مشتاق احمد شاہ بھی الطاف بخاری کی جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.