ترال: بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما اور نوین جندل کی جانب سے گستاخانہ بیانات پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت اعتقاد حنفیت انٹرنیشنل کے چیرمین اور سابق بیروکریٹ فاروق احمد رینزو نے ’’مذہب مخالف بیانات پر فوری روک‘‘ لگائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم، پیغمبر کریمﷺ کی شان اقدس کے خلاف کوئی بھی گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔‘‘ Ex JK Bureaucrat on Derogatory Remarks by Nupur Sharma
سابق بیروکریٹ فاروق رینزو نے ان خیالات کا اظہار ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں ایک روحانی تقریب میں شرکت کے بعد ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ Former JK Bureaucrat Farooq Renzu on Derogatory remarks انہوں نے کہا کہ ''ملک میں ہر کسی کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے وہیں دیگر مذاہب اور مذہبی شخصیات کا نہ صرف احترام کیا جانا چاہیے بلکہ ان کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کو سزا دی جانی چاہیے۔''
فاروق رینزو نے مزید کہا کہ ’’کشمیر صدیوں سے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے لیے مشہور ہے اور ملک کے اولین وزیر اعظم جواہرلعل نہرو نے بھی اپنی کتاب میں یہاں کی مذہبی یگانگت کے بارے میں لکھا ہے۔'' ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے رینزو کا کہنا تھا کہ ''وادی کشمیر میں تخت سلیمانی اور شنکر آچاریہ مندر ایک ہی کوہ پر واقع ہے جو یہاں کی مذہبی ہم آہنگی کی زندہ مثال ہے Former JK Bureaucrat Farooq Renzu on Derogatory remarks تاہم کچھ عناصر اس روایت کو زک پہنچانے کے درپے ہیں جن کی لگام کسنے کی ضرورت ہے۔‘‘
فاروق رینزو نے مذہبی رواداری، اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنے جبکہ حکام سے شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔