ETV Bharat / state

Jamaat e Islami Leader Joins Apni party کالعدم تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے سابق کارکن اپنی پارٹی میں شامل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 9:17 PM IST

Updated : Oct 13, 2023, 10:56 PM IST

جموں و کشمیر جماعت اسلامی کے سابق رکن ڈاکٹر طلعت مجید نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر انظامیہ نے 2019 پلوامہ حملے کے بعد جماعت اسلامی جموں و کشمیر کو کلعدم تنظم قرار دیا تھا اور اس تنظیم کے اثاثے کو منسلک کیا۔

former-jei-leader-dr-talat-majeed-joins-apni-party-with-his-supportersformer-jei-leader-dr-talat-majeed-joins-apni-party-with-his-supporters
کالعدم تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے سابق کارکن اپنی پارٹی میں شامل

سرینگر:وادی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے سابق سرکاری ملازم اور کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے کارکن طلعت مجید نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ طلعت مجید پلوامہ ضلع کے گوری پورہ گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔طلعت ماجد نے بتایا کہ وہ جموں کشمیر کے محکمہ زراعت میں ملازم تھے اور انہوں نے ملازمت سے استعفی دے کر اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔

اس حوالے سے ایک تقریب جمعرات کے روز سرینگر میں اپنی پارٹی کے دفتر میں منعقد کی گئی، جس میں الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڑران بشمول سابق وزیر غلام حسن میر، رفیع میر، اشرف میر اور منتظر محی الدین شامل تھے۔
طلعت مجید نے دعوے کیا کہ وہ سنہ 2003 تا 2014 تک جماعت اسلامی کے رکن رہے ہیں، تاہم انہوں نے نظریاتی و سیاسی سوچ کی تبدیلی کے بعد جماعت کی رکنیت سے سنہ 2014 میں استعفی دیا تھا۔

غور طلب ہے کہ مرکزی سرکار نے پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلے پر عسکریت پسندوں کی جانب سے خود کش حملے کے بعد جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی عائد کی اور اس کو غیر قانونی جماعت قرار دیا۔ اس دوران جماعت اسلامی کے رہنماوں کو قید و بند کیا گیا اور ان کے اثاثے پولیس اور این آئی اے نے ضبط کر دئے۔

طلعت مجید نے مزید بتایا کہ انہوں نے کسی دباؤ کے تحت مین اسٹریم سیاسی جماعت میں شمولیت نہیں کی، بلکہ کشمیر کے بدلتے سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے یہ قدم اٹھا لیا۔

مزید پڑھیں:Separatists Joining Mainstream: کیا کشمیر کے علیٰحدگی پسند مین سٹریم میں شامل ہورہے ہیں؟

وہیں اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ وہ طلعت ماجد جیسے نوجوانوں کی اپنی پارٹی میں شامل ہونے پر وہ بہت خوش ہیں اور آنے والے دنوں میں طلعت مجید جیسے مزید افراد اپنی پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔

انہوں نے کہا، جو لوگ دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوں، ملک کے آئین پر مکمل یقین رکھتے ہوں، منشیات کی وبا کو پھیلانے میں کبھی ملوث نہ رہے ہوں اور خلوص دل کے ساتھ جموں کشمیر میں قیام امن، خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں، وہ ہمارے پارٹی میں کبھی بھی شامل ہوسکتے ہیں، خواہ ماضی میں ان کی وابستگی کسی بھی جماعت سے رہی ہے اور ان کو کوئی بھی سیاسی نظریات رہے ہوں۔

واضح رہے کہ الطاف بخاری نے گزشتہ کچھ ماہ سے ایسی کئی بیانات دئیے جس میں انہوں نے علیحدگی پسند اور جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کو مین اسٹریم میں شامل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

Last Updated : Oct 13, 2023, 10:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.