ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti Meets Waheed Parra: عزیزوں کی لاش کیلئے عدالت کا رخ کرنا افسوسناک، محبوبہ مفتی

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سخت سکیورٹی حصار میں Mehbooba Mufti Visits Waheed Parra’s residence in Pulwama جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کرکے حالیہ دنوں ضمانت پر رہا کیے گئے وحید الرحمان پرہ سمیت ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

عزیزوں کی لاش حاصل کرنے کے لیے عدالت کا رخ کرنا افسوسناک: محبوبہ مفتی

author img

By

Published : May 28, 2022, 4:28 PM IST

Updated : May 28, 2022, 4:56 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو ضلع پلوامہ کا دورہ کرکے حالیہ دنوں ضمانت پر رہا کیے گئے پارٹی کے سینئر لیڈر وحید الرحمان پرہ کی رہائش گاہ جاکر ان سے ملاقات کی۔ Mehbooba Mufti Visits Waheed Parra’s residence in Pulwama وحید الرحمن پرہ پی ڈی پی کے خاص لیڈران میں شمار کیے جاتے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے پلوامہ میں وحیدالرحمان پرہ کی رہائشگاہ جاکر ان سے ملاقات کی

جنوبی کشمیر South kashmirکے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ ’’یہ کافی افسوسناک اور تکلیف دہ معاملہ ہے کہ اپنے اعزہ و اقارب کی لاشیں حاصل کرنے اور مذہبی و مقامی روایات کے مطابق تجہیز و تکفین کے لیے یہاں کے لوگوں کو عدالتوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے کڑے سیکورٹی حصار میں وحید الرحمان پرہ سمیت ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر اینڈ لداخ ہائی کورٹ نے کچھ روز قبل پی ڈی پی لیڈر وحید الرحمان پرہ کی درخواست ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کے احکامات صادر کیے۔ Mehbooba Mufti in Pulwama

وحید الرحمان پرہ کو تقریباً دو برس بعد رہا کیا گیا۔ پرہ نے دوران حراست ڈی ڈی سی انتخابات میں شرکت کرکے کامیابی کر لی تاہم وہ اپنے حلقہ انتخاب کی نمائندگی نہیں کرسکے۔ پرہ نے ابھی تک ڈی ڈی سی رکن کی حیثیت سے حلف بھی نہیں لیا ہے۔ پی ڈی پی کا کہنا ہے کہ ’’پرہ کو معاندانہ کارروائی کے تحت حراست میں رکھا گیا تھا۔‘‘

واضح رہے کہ 21 مئی کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے نوجوان رہنما وحیدالرحمان پرہ کی ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوط رکھا تھا۔ بینچ نے 27 اپریل اور 13 مئی کو اس معاملے کی جزوی طور پر سماعت کی جب کہ اس معاملے پر 20 مئی کو دلائل مکمل کیے گئے۔ یاد رہے کہ سنہ 2021 میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے پرہ کی ضمانت کی درخواست کو دو بار مسترد کر دیا تھا اور ان کے خلاف عائد الزامات کو ’’سنگین اور گھناؤنے‘‘ قرار دیا تھا۔ PDP Leader Waheed Parra Released on Bailاین آئی اے کی خصوصی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد پی ڈی پی رہنما نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا۔

پرہ نے اپنی ضمانت مسترد ہونے کے دو ماہ سے بھی زائد عرصہ گزرنے کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جسٹس سنجیو کمار اور جسٹس ونود چٹرجی پر مشتمل بنچ نے اپریل میں اس معاملے کی سماعت شروع کی تھی۔Mehbooba Mufti Waheed Parra Meet نو تشکیل شدہ بنچ نے 27 اپریل اور 13 مئی کو اس معاملے کی جزوی طور پر سماعت کی۔ 20 مئی کو دلائل مکمل ہوئے اور اس حوالے سے بنچ نے فیصلہ محفوظ رکھا۔

وحید پرہ پی ڈی پی کے یوتھ صدر بھی ہیں اور گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے سرینگر کے سینٹرل جیل میں ’’عسکریت پسندی کی حمایت‘‘ سمیت دیگر الزامات کے تحت قید میں تھے۔ Waheed Parra NIA Custodyوحید کو این آئی ائے نے 25 نومبر سنہ 2020 کو عسکریت پسندوں کی حمایت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Last Updated : May 28, 2022, 4:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.