ETV Bharat / state

Injured forest guard succumbs عسکریت پسندوں کے حملہ میں زخمی عارضی ملازم کی موت - پلوامہ عسکری حملہ

محکمہ جنگلات میں یومیہ اجرت پر کام کر رہا ایک عارضی ملازم، جو نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہوا تھا، دوران علاج فوت ہو گیا۔ Forest department daily wager injured in militant attack succumbs

1
1
author img

By

Published : Jul 19, 2023, 7:55 PM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر) : محکمہ جنگلات کا ایک ملازم، جو اپنے ایک اور ساتھی کے ہمراہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہوا تھا، بدھ کی شام دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔ واضح رہے کہ محکمہ جنگلات سے وابستہ دو ملازمین، جن کی شناخت جہانگیر احمد چیچی ساکنہ چاڈورہ اور عمران یوسف وانی ساکنہ چرار شریف کے طور پر ہوئی ہے، نے گشت کے دوران بگندر پل کے قریب جنگلاتی علاقے میں مشکوک سرگرمی دیکھی۔ جب وہ معائنہ کرنے کے لئے قریب گئے تو نامعلوم مسلح افراد نے ملازمین پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہوئے دونوں ملازمین کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں عمران یوسف کو بعد ازاں خصوصی علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کر دیا گیا، تاہم بدھ کی شام وہ جانبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ قبل ازیں، فائرنگ کے واقعہ کے فوراً بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آور عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کردی تھی۔

مزید پڑھیں: Anantnag Militant Attack اننت ناگ، عسکریت پسندوں کے حملے میں دو غیر ریاستی مزدور زخمی

پولیس بیان کے مطابق جائے وقوعہ کی تلاشی کے دوران سیکورٹی اہلکاروں کو Ak-47 رائفل کے کے دو خالی کارتوس اور ایک گولی کا سِرا بر آمد کیا گیا۔ دریں اثناء، پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 79/2023 کے تحت سیکشن 16,20 یو اے پی (ایکٹ)، 307 آئی پی سی اور 7/27 آئی اے ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن راجپورہ، پلوامہ میں مقدمہ درج کر کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عمران یوسف محکمہ جنگلات میں یومیہ اجرت پر بحیثیت عارضی ملازم اپنی خدمات انجام دے رہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.