ETV Bharat / state

فٹ انڈیا مہم: ڈی ایل ایس اے کے زیراہتمام پلوامہ میں میراتھن دوڑ

سیکرٹری ڈی ایل ایس اے نے صحت مند معاشرے کی ترقی میں جسمانی اور ذہنی تندرستی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

فٹ انڈیا مہم ڈی ایل ایس اے پلوامہ کے زیر اہتمام میراتھن دوڑ

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 9:12 PM IST

آج ضلع پلوامہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں فٹ انڈیا مہم کے تحت میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد عام لوگوں میں صحت مند طرز زندگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

فٹ انڈیا مہم ڈی ایل ایس اے پلوامہ کے زیر اہتمام میراتھن دوڑ

یہ پروگرام چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں تقریبا 50 طالب علم شامل تھے جو مختلف سکولوں ، عمر گروپوں اور عدالت کے دیگر عملے کے ارکان نے شرکت کی۔ سیکریٹری ڈی ایل ایس اے پلوامہ چودھری ریاض احمد نے تقریبا 2000 میٹر اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ میں میراتھن دوڑ کو جھنڈی دکھائی۔

سیکرٹری ڈی ایل ایس اے نے صحت مند معاشرے کی ترقی میں جسمانی اور ذہنی تندرستی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس آگاہی ریلی کے انعقاد کا بنیادی مقصد حکومت ہند کی جانب سے شروع کی گئی فٹ انڈیا مہم کے بارے میں عام عوام خصوصا نوجوانوں کو آگاہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:نارتھ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کلگام نے ٹرافی اپنے نام کیا

انہوں نے کہا کہ دوڑنا انسانی صحت کے لیے بہت اہم ہے۔ جس کے ذریعے 99 فیصد بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ لہذا اپنے روز مرہ کے معمول کے مطابق صحیح کھائیں اور دوڑیں۔ بعد میں سیکریٹری ڈی ایل ایس اے پلوامہ نے شرکاء کو انعامات سے نوازا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.