جموں و کشمیر، ضلع پلوامہ کے کدلہ بل پانپور میں اچانک ایک ٹرک کے اگلے حصے میں آگ لگنے کی وجہ سے ٹرک کا اندرونی حصہ جل کا خاک ہوگیا۔
مقامی لوگوں نے نزدیکی فائر سروس اسٹیشن کو اس بارے میں اطلاع دی، جس کے فوراً بعد فائر سروس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پالی۔
جبکہ مقامی افراد اور فائر سروس کے جوانوں نے سخت محنت کرکے آگ پر قابو تو پا لیا لیکن تب تک آگ کے اس واردات میں ٹرک کا اندرونی حصہ جل کر خاک ہو گیا تھا۔
آتشزدگی کی اس واردات میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، تاہم ٹرک کے اندرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔