جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاجورہ گاؤں میں آج صبح آتشزدگی ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آج صبح کے وقت نذیر احمد حجام کے گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ جس کے بارے میں گھر والوں کو کوئی پتہ نہیں تھا لیکن 55 آر آر کی پٹررولنگ پارٹی نے جب مکان میں لگی آگ دیکھی تو انہوں نے پہلے گھر والوں کو جگایا۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کے فریسی پورہ میں آتشزدگی
تاہم اگرچہ مقامی لوگوں اور فوج کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا اور کسی بڑے نقصان کو ہونے سے بچا لیا گیا، لیکن لاجورہ گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے ترسیلی لائن درختوں کے ساتھ لگائی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے اکثر اس قسم کے واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن محکمہ کے افسران ٹس سے مس نہیں ہوتے۔