عبدالغنی ڈار کے گھر میں اچانک آگ لگی، اگرچہ علاقے کے لوگوں نے مل کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم یہ مکان پوری طرح خاکستر ہوچکا تھا وہیں اطراف میں آگ کو پھیلنے کی کوشش کامیاب ہوئی۔ دیگر مکانوں کو جلنے سے بچانے میں علاقہ کے لوگ کامیاب رہے۔
پلوامہ کے رہمو علاقے میں آتشزدگی، مکان خاکستر - فائر اینڈ ایمرجنسی سروس
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں سہ پہر کو آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا، جس کی وجہ سے ایک مکان پوری طرح خاکستر ہوگیا۔
پلوامہ کے رہمو علاقے میں آتشزدگی
عبدالغنی ڈار کے گھر میں اچانک آگ لگی، اگرچہ علاقے کے لوگوں نے مل کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم یہ مکان پوری طرح خاکستر ہوچکا تھا وہیں اطراف میں آگ کو پھیلنے کی کوشش کامیاب ہوئی۔ دیگر مکانوں کو جلنے سے بچانے میں علاقہ کے لوگ کامیاب رہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق فائر سروس کو اطلاع دی گئی لیکن جائے حادثہ تک پہنچنے میں انہوں نے کافی تاخیر کردی۔ اس دوران مقامی لوگوں نے رضاکارانہ طور پر آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچنے میں تاخیر کرنے سے مقامی لوگوں میں محکمہ کے خلاف غم وغصہ ہے۔
عینی شاہد طارق احمد نے بتایا کہ مقامی نوجوانوں نے آگ بجھانے کی کافی کوشش کی جس میں وہ کامیاب رہے۔