ETV Bharat / state

ترال ۔ گلاب باغ: مکان میں آتشزدگی، تین زخمی - etv bharat urdu

جموں کشمیر کے ترال گلاب باغ میں آج دوپہر ولی محمد لون کے مکان میں رسوئی گیس سلنڈر میں لیک ہونے سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے مالک مکان سمیت گھر میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے۔

ترال۔گلاب باغ میں آتشزدگی تین زخمی
ترال۔گلاب باغ میں آتشزدگی تین زخمی
author img

By

Published : May 11, 2021, 5:48 PM IST

جموں کشمیر کے ترال گلاب باغ میں آج دوپہر ولی محمد لون کے مکان میں رسوئی گیس سلنڈر میں لیک ہونے سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے مالک مکان سمیت گھر میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ مقامی رضاکاروں اور فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔

ترال۔گلاب باغ میں آتشزدگی تین زخمی

مکان کی نچلی منزل میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ گھر کے تین افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مکان مالک کو امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.