ETV Bharat / state

اونتی پورہ: ٹول پلازہ میں آتشزدگی

author img

By

Published : Apr 5, 2020, 10:29 AM IST

وہاں تعینات ملازمین اور فایر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔

اونتی پورہ: ٹول پلازہ میں آتشزدگی
اونتی پورہ: ٹول پلازہ میں آتشزدگی

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں قومی شاہراہ پر واقع ٹول پلازہ میں آگ لگنے سے ایک بوتھ مکمل خاکستر ہوا ہے۔ تاہم وہاں موجود عملے کی بروقت کاروائی سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ سرینگر جموں قومی شاہراہ پر چھچھکوٹ کے مقام پر ٹول پلازہ کے ایک بوتھ سے آگ قریباً 8 بجکر 30 منٹ نمودار ہوئی۔ وہاں تعینات ملازمین اور فایر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ تاہم آگ کی وجہ سے ایک بوتھ جس میں کیمپوٹر اور دیگر دفتری مشینری تھی خاکستر ہوگیے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔ اونتی پورہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.