پلوامہ:وادی بھر میں پچھلے کئی دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے جہاں درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج کی گئی ہے وہیں بارش کی وجہ سے کئی علاقوں کی سڑکیں زیر آب ہیں۔ضلع پلوامہ میں بھی پچھلے کئی دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے میوہ باغات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔
بتایا جارہا ہے کہ مارچ کے ماہ سے ہی محتلف میوہ جات کے شگوفہ کھلنے لگتے ہیں۔ شگوفہ کھلنے کے دوران اچھا موسم یا دھوپ ہونا ضروری ہے کیونکہ کہ دھوپ کی وجہ سے شگوفہ ایک ساتھ اور اچھے سے کِھل جاتے ہیں اور میوہ جات بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ وہیں رواں سال کے آغاز میں اگرچہ موسم کافی اچھا دیکھنے کو ملا تھا لیکن اب موسم نے کروٹ لی ہے اور ہر روز بارش دیکھنے کو مل رہی ہے۔
اس ضمن میں محمکہ باغبانی کے ضلع افسر جاوید احمد نے کہا کہ گزشتہ سال شگوفہ کھلنے کے دوران موسم اچھا رہا جس کی وجہ سے سبھی میوہ جات بیماریوں سے محفوظ رہے، وہیں امسال موسم میں تبدیلی ہوئی ہے اور شگوفہ کھلنے کے ساتھ ہی بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، اب شگوفے کھل رہے ہیں، موسم ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ ضروری ہے کیونکہ بارش ہونے کی وجہ سکیپ اور دوسرے بیماری لگنے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کو لے کر پیشنگوئی ہوتی ہے تو کسانوں کو چاہیے کہ وہ بارش سے پہلے ہیں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کریں تاکہ بیماریاں کم ہوسکیں۔
مزید پڑھیں:کشمیر : مسلسل بارش سے میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ
انہوں نے مزید کیا کہ کسانوں کو چاہئے کہ وہ محمکہ کے افسران سے رابطہ میں رہیں اور وقتاً فوقتاً ان کی رہنمائی حاصل کرے تاکہ ان کے باغات اور میوہ جات سب محفوظ رہے۔