جموں و کشمیر کے ترال میں واقع بسمنی گاؤں میں سڑک تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے لیکن مقامی زمینداروں کو زمین کا معاوضہ نہ ملنے سے مقامی کسان پریشان ہیں اور انہوں نے اس کام کو روکنے کی دھمکی دی ہے۔
ایم جی ایس وائی محکمہ نے میکڈم کا کام شروع کر دیا ہے لیکن جن زمینداروں نے سڑک کی تعمیر کے لئے اپنی زرعی زمین کو وقف کیا تھا وہ آج تک معاضے سے محروم ہیں۔ ان زمینداروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں واجب معاوضہ فراہم کیا جائے ورنہ وہ کام کو روک دیں گے۔
واضح ہو کہ بٹ نور نامی گاؤں کے متعدد افراد نے بٹ نور سے بسمنی تک دو کلومیٹر مسافت والی سڑک کے لئے پانچ سال قبل زمین فراہم کی تھی لیکن آج تک وہ معاوضے کا انتظار کر رہے ہیں۔
مقامی زمیندار نے میڈیا کو بتایا کہ پی ایم جی ایس وائی محکمے نے زمینداروں کو الجھن میں رکھا ہے اور معاوضے کو ریلیز کرنے میں کافی تاخیر کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے رقومات کو اد نہیں کیا گیا تو ہم میکڈم کو ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔