ETV Bharat / state

Rains In Kashmir وادی میں مسلسل بارش کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان - وادی میں مسلسل بارش

وادی میں کئی روز سے جاری بارش کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوآرہ پر مستقل باندھ نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ہماری زرعی اراضی کو نقصان پہنچتا ہے لیکن انتظامیہ کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔

وادی میں مسلسل بارش کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان

author img

By

Published : Apr 29, 2023, 4:39 PM IST

وادی میں مسلسل بارش کی وجہ سے کسانوں کو بھاری نقصان

پلوامہ: وادی کشمیر میں کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکیں زیرآب ہونے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو کافی نقصان کا ہوا ہے۔ ضلع پلوامہ میں بھی دو روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے کوئیل، ٹنگہار، پیرتکہ سمیت سوآرہ کے گردونواح کے علاقوں میں رہنے والے آبادی اور کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ معمولی بارش کی وجہ سے سوآرہ میں پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

ساتھ ہی ان علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ سوآرہ پر عارضی باندھ تعمیر کئے گئے ہیں تاہم معمولی بارش کی وجہ سے یہ باندھ جگہ جگہ سے ٹوٹ جاتے ہیں اور پانی کھیتوں میں چلا جاتا ہے، جس کی وجہ سے کھڑی فصلیں تباہ ہوجاتی ہے اور باغات کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس 100 آرہ پر مستقل باندھ نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال ہمارے زرعی اراضی کو نقصان پہنچتا ہے لیکن انتظامیہ کی نوٹس میں لانے کے باوجود بھی کوئی اقدامات نہیں اٹھایا جارہا ہے، جس کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ اس آرہ کے متصلہ آبادی بھی زیرآب ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے باغات، سبزیوں اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے لیکن انتظامیہ کے ذریعہ کوئی اقدام نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا سڑکیں زیرآب ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس 100آرہ کو چھتری پورہ کے مقام پر دو حصوں میں تقسیم کریں اور اس آرہ پر مستقل باندھ تعمیر کریں تاکہ علاقے کی آبادی کو بچایا جاسکے۔ ساتھ ہی زرعی اراضی کو بھی بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Rains In Kashmir مسلسل بارش سے اننت ناگ کے کئی مقامات پر پانی جمع، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.