ETV Bharat / state

Rajab Hamid Death Anniversary ترال میں معروف صوفی شاعر رجب حامد کی 15ویں برسی منائی گئی

ترال میں وادی کے معروف صوفی شاعر رجب حامد کا پندرواں یوم وصال انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ عرس کے موقعے پر حسب روایت عقیدت مندوں طرف سے درود و اذکار اور نعت و مناجات کی مجالس آراستہ کی گئیں۔

author img

By

Published : May 7, 2023, 6:27 PM IST

ترال میں معروف صوفی شاعر رجب حامد کی 15ویں برسی منائی گئی

ترال: وادی کے معروف صوفی شاعر رجب حامد کا پندرواں یوم وصال آج ستورہ ترال میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقعے پر سینکڑوں عقیدت مندوں نے صوفی شاعر کے مزار پر حاضری دی اور خراج پیش کیا۔ اس موقعے پر رقت آمیز دعائیں بھی مانگی گئیں۔ عرس کے دوران حسب روایت عقیدت مندوں طرف سے درود و اذکار اور نعت و مناجات کی مجالس آراستہ کی گئیں۔ وہیں ساز و سماع کی محفلیں بھی سجائی گئیں، جن میں وادی کے کئی فنکاروں نے رجب حامد کا کلام گاکر مرحوم شاعر کو اپنے اپنے انداز سے خراج تحسین پیش کیا۔

وادی کے قرب وجوار سے آیے ہوئے عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تاہم اس معروف صوفی شاعر کے عقیدت مندوں نے کلچرل اکیڈمی اور فن وادب کی خدمت کرنے والے دیگر اداروں کی جانب سے اتنے بڑے شاعر کی پزیرائی نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ ایک عقیدت مند بشیر احمد لون نے بتایا کہ سرکاری سطح پر صوفی ازم کو پروان چڑھانے کے لیے دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن رجب صاحب مرحوم کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ہے جو کہ حکومتی دعووں کی قلعی کھول دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھین: ترال: صوفی شاعر رجب حامد کی برسی پر تقاریب کا اہتمام

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رجب حامد کے جانشین ندیم الطاف کا کہنا تھا کہ اصل میں یہ دن ہر سال دو اپریل کو منایا جاتا ہے تاہم امسال رمضان المبارک کے پیش نطر آج یہ دن منایا جا رہا ہے جس میں وادی کے قرب وجوار سے عقیدت مند بڑی تعداد میں شامل ہوئے ہیں اور رجب حامد کو یاد کیا۔ ندیم الطاف کے مطابق صوفیت کی طرف نوجوانوں کا رجحان بڑھا ہے کیونکہ صوفیت یکسانیت پر زور دے رہا ہے جو کہ اصل اسلام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.