ETV Bharat / state

EO Tral MC on Model Town: ترال کو ماڈل ٹاؤن بنایا جائے گا، ایگزیکٹیو آفیسر، میونسپل کمیٹی - ترال ماڈل ٹاؤن

تحصیلدار آری پل نے میونسپل کمیٹی ترال کے ایگزیکٹیو آفیسر کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ملازمین کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور ملازمین کو تندہی اور ایمانداری کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔

ترال کو ماڈل ٹاؤن بنایا جائے گا، ایگزیکٹیو آفیسر، میونسپل کمیٹی

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 2:03 PM IST

ترال کو ماڈل ٹاؤن بنایا جائے گا، ایگزیکٹیو آفیسر، میونسپل کمیٹی

پلوامہ: میونسپل کمیٹی ترال کے ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ طویل عرصہ تک خالی رہنے کے بعد تحصیلدار آری پل، عامر سہیل، کو عبوری چارج دیا گیا ہے جس کا عوامی حلقوں نے خیرمقدم کیا ہے۔ عوامی حلقوں نے بتایا کہ ایگزیکٹیو آفیسر کی کرسی خالی رہنے سے میونسپلٹی میں کام کاج متاثر ہو رہا تھا اور انہیں کاغذات کے دستخط کے لیے کئی کئی ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

چارج سنبھالنے کے فوراً بعد عامر سہیل نے ملازمین کے ساتھ میٹنگ منعقد کی اور ان پر زور دیا کہ وہ ڈیوٹی تندہی اور ایمانداری سے انجام دیں تاکہ عوام کو کسی بھی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر سہیل نے بتایا کہ وہ ترال ٹاؤن کو ایک ماڈل ٹاؤن بنانے کے لیے پوری ٹیم کے ساتھ کام کریں گے اور قصبے میں ٹریفک جامنگ کی بدعت پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کے علاوہ ٹاؤن کی صفائی ستھرائی پر بھی توجہ مرکوز کریں گے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: Tral Municipal Committee: ترال میونسپل کمیٹی نے چھ ہوپر گاڑیاں عوام کو وقف کیں

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ترال میونسپل کمیٹی آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور جہاں تک ممکن ہو عوام کو سہولت پہنچانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ترال میونسپل کمیٹی آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور جہاں تک ممکن ہو عوام کو سہولت پہنچانا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Tral Municipal Committee: ترال میونسپل کمیٹی کا حال بے حال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.