ETV Bharat / state

Environment Awareness Programme in Tral: ترال ڈگری کالج ماحولیات کے حوالے سے پروگرام - محکمہ سوشل فارسٹری

ڈگری کالج ترال میں ماحولیات کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر سوشل فارسٹری روشن جگی بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ Environment Awareness Programme in Tral

ترال ڈگری کالج ماحولیات کے حوالے سے پروگرام منعقد

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 8:28 PM IST

ترال: محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے ڈگری کالج ترال میں ماحولیات کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر سوشل فارسٹری روشن جگی بطور مہمان خصوصی کے شامل ہوئے۔ تقریب میں ماحول کو صاف وشفاف رکھنے کے لیے مقالات پڑھے گئے اور اس بات کا عہد کیا گیا کہ ماحول کو صاف وشفاف رکھنے کے لیے ہر ایک اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ پروگرام کے بعد کالج کیمپس میں پودھے بھی لگائے گئے۔ Environment Awareness Programme in Tral

ترال ڈگری کالج ماحولیات کے حوالے سے پروگرام منعقد

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر سوشل فارسٹری معراج الدین ملک، ڈی ایف او، منظور احمد بٹ، کالج پرنسپل مشاق احمد لون اور طلبا کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ڈاریکٹر سوشل فارسٹری روشن جگی نے بتایا کہ عالمی سطح پر، گلوبل وارمنگ کے اثرات اب ہر جگہ نطر آرہے ہیں، جس کی وجہ سے ہمیں ماحول کے تعلق سے حساس رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال پورے ملک میں گندم کی پیداوار میں آٹھ فیصد کمی درج کی گئی ہے، جس کے متعلق زرعی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سب گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس لیے ہمیں ماحول کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

World Environment Day: عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بیداری و صفائی مہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.