ETV Bharat / state

فارسٹ ایکٹ کا نفاذ، گجر برادری شادماں

واضح رہے کہ فارسٹ ایکٹ 2006 کے تحت ملک بھر میں جنگل کے مکینوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Enforcement of Forest Act, Gujar community happy
فارسٹ ایکٹ کا نفاذ، گجر برادری شادماں
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 9:48 PM IST

جموں و کشمیر میں فارسٹ ایکٹ 2006 کو نافذ کرنے کی منظوری دینے کو گجر بکروال کانفرنس کے سینیئر رہنما چودھری محمد یاسین پوسوال نے ایک خوش آئند پہل قرار دیا ہے۔

فارسٹ ایکٹ کا نفاذ، گجر برادری شادماں

انہوں نے آج ترال میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ اس ایکٹ کو پہلے ہی ملک بھر میں نافز کیا گیا تھا، تاہم اس ایکٹ کو یہاں نافذ کرنے میں تساہل پسندی سے کام لیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس ایکٹ کے نفاذ سے خوش آئند تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں، اب گجر بکروال طبقے نے راحت کی سانس لی ہے۔

انھوں نے چیف سیکریٹری بی وی آر سبر منیم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس ضمن میں اعلان کر کے گجر طبقے کی ہمدردیاں بٹوری ہیں۔

واضح رہے کہ فارسٹ ایکٹ 2006 کے تحت ملک بھر میں جنگل کے مکینوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس کا اطلاق جموں و کشمیر میں 31 اکتوبر 2019 کے بعد ہوا، لہذا مرکزی زیر انتظام کے اس خطے میں پہلی بار جنگل میں آباد رہائشی برادریوں کے حقوق کو منظوری مل گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.