بتا دیں کہ تصادم گزشتہ روز شروع ہوا تھا جس میں ایک فوجی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ ایک ایس پی او بھی زخمی ہوا تھا، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق 16 گھنٹوں بعد تصادم دوبارہ شروع ہوا اور سکیورٹی فورسز نے آج ایک عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا ہے۔
ادھر آج پیرا کمانڈو اور 44 آر آر کی مزید نفری بلائی گئی ہے، آخری اطلاعات موصول ہونے تصادم جاری ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق تصادم کو تاریکی کی وجہ سے روک دیا گیا ہے امکان ہے کہ صبح پھر سے یہ کاروائی شروع کی جائے۔
پورے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور رات کی وجہ سے ہی آپریشن کو روکا گیا ہے۔